حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں۔۔۔شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو اپنے کرتوتوں کی وجہ سے خوفزدہ ہونا چاہیے، ملک میں تباہی کی داستان ہے، کرپشن نے غریب آدمی کو تباہ حال کر دیا ہے، مہنگائی آسمانوں سے بات کر رہی ہے، کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کے گھبرانے اور حساب دینے کا وقت آچکا ۔۔۔بلاول بھٹو