میٹرو ٹرین کے پلیٹ فارم پر موبائل کا استعمال۔۔۔ شہری کی زندگی مشکل سےبچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)میٹروٹرین کے پلیٹ فارم پر موبائل فون کا استعمال شہری کو مہنگاپڑ گیا ۔موبائل میں مگن بھارتی شہری ٹرین کی پٹڑیوں میں جاگرا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کا سر قلم کرکے سڑکوں پر گھمانے والا درندہ گرفتار
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ٹرین کی پٹڑی میں جاگرتاہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے آدمی اٹھنے کی کوشش کرتا ہے مگر اس کی ٹانگ میٹرو ٹرین کی پٹڑی میں پھنس جاتی ہے اورشہری بار بار باہر آنے کی کوشش کرتا ہے مگر وہ ناکام رہتا ہے ۔
A passenger namely Mr. Shailender Mehata, R/O Shadhara, slipped and fell down on the metro track @ Shahdara Metro Station, Delhi. Alert CISF personnel promptly acted and helped him out. #PROTECTIONandSECURITY #SavingLives@PMOIndia @HMOIndia @MoHUA_India pic.twitter.com/Rx2fkwe3Lh
— CISF (@CISFHQrs) February 5, 2022
خوش قسمتی سے قریب موجود سکیورٹی اہلکار بھاگ کر آتے ہیں اور اس شخص کی مدد کرتے ہیں اور اسے وہاں سے نکالتے ہیں۔یوں میٹرو ٹرین کے آنے سے پہلے ہی اس آدمی ریسکیوکرلیا جاتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس شخص کی شناخت 58 سالہ شیلندر مہتا کے نام سے ہوئی ۔ اس کی ٹانگ پر صرف معمولی زخم آئے اور کوئی شدید چوٹ نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: 50 ارکان پارلیمنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا