(24 نیوز ) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکہ ہوا جس میں معمول کے گشت پر مامور سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق دھماکہ ریاب کے علاقے ولی جیٹھ کے قریب ہوا ، دھماکے میں موٹر سائیکل پٹرولنگ سکواڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، دھماکے میں دونوں اہلکار معمولی زخمی ہوئے ۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اور سکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کا بھائی نااہل قرار
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید عالم نے بتایا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ، دھماکے میں تین کلو بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، موٹر سائیکل کی ملکیت سے متعلق چھان بین جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کا سر قلم کرکے سڑکوں پر گھمانے والا درندہ گرفتار
واضح رہےکہ دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔