حکومت ناکام۔۔حکمرانوں نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا: حمزہ شہباز

Feb 07, 2022 | 12:42:PM

(24نیوز) اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت نے اپنی نااہلی سےہر شعبہ کو  تباہ کر دیا ، کسی جماعت کو اپنی فکرنہیں ہونی چاہیے صرف پاکستان کی فکر ہونی چاہیے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  حمزہ شہباز نے کہا کہ حکمرانوں نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ حمزہ شہباز حکومت کی تبدیلی کےحوالے سے بولے کہ کسی غیرآئینی عمل کی بات نہیں کی بلکہ جمہوری انداز سے تبدیلی کی بات کرتے ہیں،حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قرضہ نہیں لوں گا خودکشی کرلوں گا، کہنے والے نے شرمناک شرائط پر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا۔ حکومت کیخلاف وفاق یا صوبہ میں پہلے کہاں تحریک عدم اعتمادلائیں گے؟ سوال کا جواب دینےسےگریز کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:ایم کیوایم کا وفد کل شہباز شریف سے ملاقات کریگا
 

مزیدخبریں