ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس ۔۔عدالت نے ملزم کو بڑا ریلیف دیدیا

Feb 07, 2022 | 13:21:PM
ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس عدالت کو ریلیف دیدیا
کیپشن: مینار پاکستان واقعہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)مینارپاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم ریمبو کی ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو نوجوانوں کے ایک گروہ کی جانب سے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، عائشہ اکرم اپنے دوست ریمبو کے ہمراہ وہاں موجود تھیں۔

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی اور گرفتاریاں بھی ہوئیں۔  عائشہ اکرم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا ذمہ دار مبینہ طور پر ریمبو کو قرار دیتے ہوئے دیگر کئی اور سنگین الزامات بھی عائد کیئے ۔ جس پر پولیس نے ریمبو کو بھی گرفتار کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کا سر قلم کرکے سڑکوں پر گھمانے والا درندہ گرفتار

تاہم آج عدالت نے ملزم ریمبو کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں:میڈیکل داخلوں سے محروم طلباء کیلئے بڑی خوشخبری