ٹیکس نادہندگان خبردار۔۔۔گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ صوبے میں ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان ٹیکسز جمع کروا دیں، آج سے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس وصولی کی روڈ چیکنگ مہم شروع ہو گی۔صوبائی وزیر کے مطابق روڈ چیکنگ مہم 7 فروری سے 18 فروری تک جاری رہے گی، مہم کا مقصد ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری۔۔قیمت اتنی کم ۔۔خریدےگا اب ہر کوئی
مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ کراچی میں روڈ چیکنگ مہم کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو37 مختلف مقامات پر چیکنگ کریں گی، ان مقامات میں کورنگی انڈسٹریل ایریا، بروک چورنگی، سنگر چورنگی، ڈی ایچ اے قبرستان، سن سیٹ بولیوارڈ روڈ، طوبیٰ مسجد، سائٹ ایریا، منگھو پیر روڈ، بنارس چورنگی پر بھی چیکنگ ہوگی۔اس کے علاوہ حب ریور روڈ، مزار قائد، شاہراہِ قائدین، مسلم آباد اور گلستان اسکول چیکنگ پوائنٹ ہوگا۔
کھارادر،کیماڑی، کوئینز روڈ، کلفٹن باتھ آئی لینڈ، شاہین کمپلیکس، پی آئی ڈی سی، مائی کولاچی بائی پاس، ملیر کنٹونمنٹ، لانڈھی انڈسٹریل ایریا، سعود آباد، پی آئی بی کالونی، تین ہٹی، سولجر بازار اور لسبیلہ سمیت دیگر مقامات پر بھی چیکنگ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کا عوام پر مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ