آسٹریلیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

Feb 07, 2022 | 15:23:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا ویکسین مکمل کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے آسٹریلیا کی سرحدیں 21 فروری سے کھول دی جائیں گی۔

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے پیر کو میڈیا بریفنگ کے دوران اعلان کیا کہ وہ غیرملکی شہری جو ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہیں وہ 21 فروری سے آسٹریلیا آ سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: بیوی کا سر قلم کرکے سڑکوں پر گھمانے والا درندہ گرفتار

Australia will reopen international borders and welcome back all remaining visa holders and tourists from February 21. #7NEWS https://t.co/zjWqrgcJF5

کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ سیاحت کی صنعت اس فیصلے کی عرصہ دراز سے منتظر تھی اب وہ مہمانوں کو خوش آمدید  کہہ سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر پاس کرنیوالے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

آسٹریلیا میں آنے والے تمام افراد کو منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لازم لگی ہونی چاہئیں، ویکسین شدہ افراد کو آسٹریلیا بھرمیں نقل وحرکت کی آزادی حاصل ہوگی۔
 واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا پھیلاؤ کے باعث غیر ملکیوں کا گزشتہ دو برس سے داخلہ منع تھا۔

مزیدخبریں