(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے عوام کے پاس پی ٹی آئی کے سوا کوئی بہتر آپشن نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگیزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا عوام رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی، بڑے شہروں میں مئیرز کے لیے ناموں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ساتھ ہی وزیراعظم نے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر پاس کرنیوالے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری
وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔
اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔