شہزاد اکبر کی درست رپورٹ دینے والوں کی بھی چھٹی ہونی چاہئے۔۔زلفی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ صرف شہزاد اکبر کو احتساب کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں، ان کےزبردست کام کی رپورٹس پیش کرنیوالوں کی بھی چھٹی ہونی چاہیے۔
زلفی بخاری نےکہا ہے کہ احتساب کےعمل میں ناکامی پرشہزاداکبرکوہٹایاگیا ،شہزاداکبرکی ناکامی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں،شایدانہیں سسٹم کی سمجھ نہیں تھی، ان کی ٹیم اچھی نہیں تھی یاپھروہ اچھےقانون دان نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس ۔۔عدالت نے ملزم کو بڑا ریلیف دیدیا
زلفی بخاری کا کہناتھا کہ لوگوں کوہم سےتوقعات تھیں کہ ہم لوٹاپیسہ واپس لائیں گے، شہزاداکبرکیلئےکچھ لوگوں نےسب اچھاہےکی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کی۔ قریبی ایڈوائزر بھی درست کام نہ کرے تو وزیراعظم ایکشن لینے میں دیر نہیں لگاتے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
سابق مشیر وزیراعظم کا کہناتھا کہ عدالتی اصلاحات کا بروقت نہ ہونا ہماری کمزوری ہے، جسے تسلیم کرتے ہیں،اسٹس ریکوری کے نئے سربراہ سے توقع ہے کہ وہ احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر پاس کرنیوالے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن خود تقسیم ہے حکومت کو اس سے کوئی خطرہ نہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کچھ خاص نیا نہیں انکی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس سال موسمِ گرما میں برطانیہ کا دورہ کرینگے،مہنگائی صرف پاکستان کامسئلہ نہیں یہ ایک عالمی سطح پر سب ہی مہنگائی کا شکار ہیں، کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں میں پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کو شکست دی۔