(24نیوز )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
بیرون ملک جانے والے مسافر کو امیگریشن کےلئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ مسافر کو امیگریشن کےلئے ایف آئی اے کو کورونا رپورٹ دکھانا ہوگی۔انٹرنیشنل پرواز کے مسافر کو پی سی آر ٹیسٹ کی دو عدد فوٹو کاپی ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کرنا ہوں گی۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر کے ایئرلائنز اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔ٹریول ایجنسیوں اور ایئرلائنز نے نئی شرط سے متعلق مسافروں کو آگاہی پیغامات بھیجنا شروع کر دئیے ہیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں۔سینٹ ۔۔بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا بل منظور
بیرون ملک جانے والے ہوشیار۔ ۔نئی شرط عائد کر دی گئی
Feb 07, 2022 | 21:45:PM