خبردار۔۔پلاسٹک تھیلوں کے استعمال کرنیوالوں پر یکم جولائی سےجرمانہ

Feb 07, 2022 | 22:36:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارت کی ریاست دبئی نے پلاسٹک تھیلے استعمال کرنے والوں پراب جرمانہ عائدکرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ماحولیاتی خدشات کے پیش نظردبئی میں ان کا استعمال دوسال میں بالکل غیرقانونی قراردے دیا جائے گا۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے زیرِانتظام دبئی میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پلاسٹک تھیلے کے استعمال پر25 فل (6 سینٹ) جرمانے کا نفاذ یکم جولائی سے شروع ہوگا۔حکومت نے کہا ہے کہ پائیداری اب عالمی سطح پر ایک ناگزیرامر بن چکی ہےاور اسےمعاشرے کے طرزعمل کو اس طرح تبدیل کرکے تقویت دی جاسکتی ہے کہ جس سے افراد کے ماحولیاتی اثرات کوکم سے کم کیا جاسکے۔حکومت نے کہا کہ پلاسٹک تھیلوں کے استعمال پر پابندی ضروری ہے کیونکہ امارت میں اونٹ اور کچھوے دونوں پلاسٹک کھانے سے مرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تبدیلی آ گئی۔۔گوگل کروم نے نیا لوگو  متعارف کروا دیا

مزیدخبریں