وٹامن ڈی کی کمی۔۔ نتائج انتہائی خطرناک ۔۔نئی تحقیق نے پریشان کر دیا

Feb 07, 2022 | 22:47:PM

 (ویب ڈیسک)وٹامن ڈی کی کمی کورونا وائرس کی سنگین پیچیدگیوں اور موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔شائع تحقیق میں وٹامن ڈی کی کمی اور کووڈ 19 کی شدت اور موت کے خطرے کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔ایسا لباس کیوں پہنا۔۔سلمان خان کترینہ کیف پر برس پڑے۔۔بعد میں کیا ہوا؟

اس مقصد کے لئے اپریل 2020 سے فروری 2021 کے دوران کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے افراد کے طبی ریکارڈز کو حاصل کیا گیا۔اس ریکارڈ میں دیکھا گیا کہ کووڈ سے متاثر ہونے سے 2 سال قبل ان کے جسم میں وٹامن ڈی کی سطح کیا تھی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد میں کووڈ سے متاثر ہونے پر سنگین پیچیدگیں کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 14 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ وٹامن ڈی کی مناسب سطح والے مریضوں میں کووڈ سے اموات کی شرح 2.3 فیصد تھی جبکہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار گروپ میں 25.6 فیصد ریکارڈ ہوئی۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ وٹامن ڈی کی صحت مند سطح کو برقرار رکھنا کورونا وائرس کی وبا کے دوران فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کووڈ کی وبا کے دوران مناسب مقدار میں وٹامن ڈی سے اس وبائی مرض کے خلاف زیادہ بہتر مدافعتی ردعمل کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسے شواہد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے کہ مریض میں وٹامن ڈی کی کمی کووڈ 19 کے سنگین اثرات کی پیشگوئی ہوسکتی ہے۔
 ایک اور نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن ڈی مثانے (بلیڈر) کے کینسر کی وجہ بھی ثابت ہوتی ہے۔یونیورسٹی آف واروک اور یونیورسٹی آف کووینٹری کے سائنسدانوں نے تحقیقات کاجائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ وٹامن ڈی بعض اعضا کی بافتوں پر اثر انداز ہوتا ہے اور اس کی کمی سرطان کی وجہ بن سکتی ہے۔
ماہرین نے وٹامن ڈی کی کمی اور مثانے کے سرطان کے باہمی تعلق کی 7 تحقیقی رپورٹس کا جائزہ لیا۔ ان میں 112 سے 1125 افراد تک کو شامل کیا گیا تھا۔ بعض میں کینسر سے پہلے کچھ کو بعد میں اور بعض کو علاج کے بعد وٹامن ڈی کی کمی بیشی کا جائزہ لیا گیا۔ ان 7 میں سے 5 مطالعوں سے معلوم ہوا کہ جسم میں وٹامن ڈی کی شرح کم ہوتے ہی مثانے کے سرطان کی شرح بلند ہوجاتی ہے۔
 اسی طرح وٹامن ڈی کی موجودگی اس مرض سے لڑنے اور زندہ رہنے میں بھی مددگار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین نے مثانے کے اندر خلیات کے استر پر بھی غور کیا جو ایپی تھیلیئل خلیات پر مشتمل ہوتی ہے۔ معلوم ہوا کہ یہ خلیات وٹامن ڈی کی موجودگی میں سرگرمی دکھاتے ہوئے امنیاتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور کینسر ہونے سے روکتے ہیں۔ماہرین نے وٹامن ڈی کی کمی کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے مناسب غذائیں یا سپلیمنٹ کھانے کی تجویز دی ہے
یہ بھی پڑھیں۔دلہن بنی اداکارہ کا زبردست ڈانس۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
 

مزیدخبریں