معین خان کی اہلیہ کا بیٹے پر تنقید کرنیوالوں کو کراراجواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وکٹ کیپر معین خان کی اہلیہ اور اعظم خان کی والدہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اعظم نے پرچی کا جواب بلے سے دیا۔معین خان کی اہلیہ نے کہا کہ میرے بیٹے اعظم خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں منتخب کئے جانے سے لے کر آج تک پرچی کہا جاتا ہے، حالانکہ اس کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔
معین خان کی اہلیہ تسنیم خان نے کہا کہ جب لوگوں نے میرے بیٹے اعظم خان پر پرچی کے فقرے کسے میں نے اسی دن اللہ تعالی کے ہاتھ اٹھا کر دعا کی تھی کہ میرا بیٹا پرچی کا جواب دے۔تسنیم خان نے کہا کہ میں نے اس موقع پر اپنے بیٹے کی ہمت بندھائی اور اسے کہا کہ لوگوں کی فکر مت کرو اور طنز کا جواب اپنے بلے سے دو۔اعظم خان کی والدہ تسنیم خان نے کہا کہ میرا بیٹا دو سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلا اور اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے کھیلتا ہے اس کے کھیل میں دن بدن نکھار آتا جا رہا ہے۔اعظم خان کی والدہ تسنیم خان نے مزید کہا کہ اعظم کسی بھی ٹیم میں چلا جائے لیکن میری سپورٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہے اور میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 کی فاتح بنے۔
یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر سے علیحدگی کی افواہیں۔۔۔سجل علی کی برداشت جواب دے گئی، دل کھول کر رکھ دیا