نجی ہسپتالوں ، لیبارٹریز کی لائسنس فیس میں کئی گنا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کی لائسنس فیس میں اضافہ کر دیا ،حکیموں اور ہومیو پیتھک کلینکس کے لائسنس بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکیم کلینک اور ہومیو پیتھک کلینک ،نرسنگ میٹرنٹی ہومز اور فیملی فزینشنز کلینک کی لائسنس فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار ، ڈینٹل کلینک کی لائسنس فیس 20 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار ،پیتھالوجی لیب کی لائسنس فیس 10 ہزار سے 50 ہزار ، کولیکشن سینٹرز والی لیبز کی لائسنس فیس 15 ہزار سے 50 ہزار،ایکسرے اور ایمیجنگ سینٹرز کی فیس 10 ہزار سے بڑھا کر50 ہزار ،کاسمیٹک ، ہیر ٹرانسپلانٹ اور لائیو سیکشن کلینک کی فیس 25 ہزار سے 75 ہزار جبکہ 300 سے زائد بستر والے نجی ہسپتالوں کے لائسنس کی فیس 8لاکھ روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔دلہن بنی اداکارہ کا زبردست ڈانس۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی