وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت امدادی سامان لیکر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرامداد ی سامان لے کر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ہو گیا،امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں خیمے ، کمبل ، ادویات اور دیگراشیا ضروریہ شامل ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک نے سامان روانہ کیا ۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک نے کہاکہ 3ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ ترکیہ روانہ کی جا رہی ہے،لاہور سے بھی سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لے کر روانہ ہوگا،چیئرمین این ڈی ایم اے کامزید کہناتھا کہ میڈیکل ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے بھیجی جارہی ہیں،آنے والے دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر بھی امدادی سامان روانہ کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک نے کہاکہ سیلاب کے دوران برادر ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے برادر ممالک کی مشکل وقت میں مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بی جے پی رہنما قتل