سخت ترین پہرے میں جنرل پرویز مشرف کی نما جنازہ ادا کردی گئی

Feb 07, 2023 | 09:45:AM

 (ویب ڈیسک) سخت ترین پہرے میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ پولو گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی، جس میں فوجی افسران اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ پرویز مشرف کی میت کو فوجی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

سابق صدر پرویز مشرف کی میت کملکس ایئر بس (9H-LIV) پر گزشتہ رات دبئی سے کراچی پہنچائی گئی تھی۔ طیارے نے دبئی ورلڈ سنٹر سے رات 8 بجکر 11 منٹ پر اڑن بھری جس نے 9 بجکر 52 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر لینڈ کیا۔ طیارے کا عرب ایئر لائن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

سابق صدر کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا  قومی پرچم لپیٹا گیا، فوجی سلامی دی گئی، نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نےشرکت کی ، سیاسی رہنما، سول ملٹری حکام ملک بھر سے نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پہنچے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، کور کمانڈر کراچی سمیت فوج کے حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران و جوانوں نے بھی شرکت کی ، جنرل (ر) پرویز مشرف مرحوم کی نماز جنازہ میں 7سابق فور سٹار جنرلز شریک ہوئے، نماز جنازہ میں سابق آرمی چیفس، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نےبھی شرکت کی ، واضح رہے کچھ روز قبل سابق صدر جنرل پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے ، وہ طویل عرصے سے امریکن ہسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

مزیدخبریں