وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی ٹیوشن فیس ختم کرنے کا فیصلہ

Feb 07, 2023 | 10:50:AM

This browser does not support the video element.

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی جانب سے کشمیری طلبہ کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایات پر پنجاب میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی ٹیوشن فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 200 کشمیری طلبہ کوحکومت پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپ بھی دیے جائیں گے۔

اسکے علاوہ وزیراعلیٰ نے کشمیری طلبہ کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے بھی ٹریفک حکام کو ہدایات جاری کی ہیں۔

پنجاب میں زیرتعلیم کشمیری طلبہ نے نگران وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی سے ملاقات کی۔ طلبہ کے وفد نے یوم یکجہتی کشمیر پر پنجاب بھر میں تقریبات کو سراہا اور ملاقات میں ترکیہ میں زلزلے سے جاں بحق شہریوں کیلئے دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سےاے پی این ایس کے ارکان کی ملاقات 

وزیراعلیٰ کی جانب سے بنک آف پنجاب کو کشمیری طلبہ کے اکاؤنٹ کھولنے کیلئے مناسب انتظامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری اطلاعات، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی خالد مسعود گوندل، نائب صدر پنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر سلمان حیدر کاظمی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے ڈاکٹر حمیرا، پروفیسر منیزہ اور پروفیسر بلقیس شبیر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں