آسڑیلوی کپتان ایرون فنچ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر اور ٹی 20 کپتان ایرون فنچ گزشتہ برس ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے اور اب انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ایرون فنچ ٹی 20 انٹرنیشنلز میں آسٹریلیا کے سب سے کامیاب کپتان ہیں، انہوں نے 103 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جن میں سے 76 میں کپتانی کی، وہ 3120 رنز کے ساتھ آسٹریلیا کے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔
???? FINCH RETIRES ????
— Cricbuzz (@cricbuzz) February 7, 2023
Aaron Finch retires from T20I cricket as Australia's leading run-getter in the format, and after having led the country to their maiden World Cup win in the format in 2021.
Details ????
بطور کپتان ایرون فنچ کیلئے 2022 اچھا نہیں رہا۔ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔ جس کی وجہ سے ان کی کپتانی بھی زیربحث آئی۔
✅ Highest T20I score
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 7, 2023
✅ ????????'s top men's T20I run-scorer
✅ World Cup-winning captain
A fine international career for Aaron Finch in the shortest format ???? https://t.co/rFrlPGaUGk pic.twitter.com/JyWwgVM2ug
انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے کنارہ کشی کے باوجود ایرون فنچ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں فرنچائز میلبرن رینیگیڈز کیلئے کھیل جاری رکھیں گے۔
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں 2024ء کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں کھیل سکوں گا۔ اس لیے یہ ریٹائرمنٹ لینے کا صحیح وقت ہے۔ مجھے انتظامیہ کو اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بنانے اور نیا کپتان مقرر کرنے کیلئے وقت دینا چاہیئے۔ 12 سال تک کپتانی کرنا اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے۔