پٹرول اور ڈالر بم کے بعد عوام کیلئے ایک اور دھچکا

Feb 07, 2023 | 12:24:PM
پٹرول اور ڈالر بم کے بعد عوام کیلئے ایک اور دھچکا
کیپشن: سرکلر ڈیٹ میں کمی کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) حکومت نے پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد آئی ایم ایف شرائط پر بجلی تقریباً 8 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم کی طرف سے آئی ایم ایف کو آج بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی یقین دہانی کرائی جائے گی ۔سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ الگ سے ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیے: بجلی بلوں میں فیول اور کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ وصولی غیر قانونی قرار

وزیر اعظم کی اجازت سے آئی ایم ایف کو آج سرکلر ڈیٹ کا نیا پلان دیا جائے گا ۔  سرکلر ڈیٹ میں کمی کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگا ۔بجلی کے لائن لاسز میں بھی کمی لائی جائے گی ۔ گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے ایک دو روز میں مزید اہم فیصلوں کا امکان ہے۔