ترکیہ اور شام میں زلزلہ، قومی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترکیہ اور شام میں 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 4900 سے تجاوز کرچکی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔
پاکستانی کرکٹرز نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کی خبریں سن کر دکھ ہوا، متاثرین کے لیے دعائیں ہیں'۔
Saddened by the horrific news of massive destruction.
— Babar Azam (@babarazam258) February 6, 2023
Thoughts and prayers for Turkey and Syria and all the affectees. May Almighty make it easier for them to recover from this calamity. ????
اس کے علاوہ آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی افسوس کرتے ہوئے کہا کہ 'میری دعائیں تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں'۔
All my prayers for those affected by the devastating earthquake. Praying for everyone’s safety and good health. May everyone find peace.
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 6, 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی زلزلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
- Let us not give up to these challenging times. Please accept my deepest sympathies for your loss in this natural disaster... pic.twitter.com/ZXdKlCsgkh
— Shoaib Malik ???????? (@realshoaibmalik) February 6, 2023