(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دو کتوں کو درخت سے سیب توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو کتے مستقل چھلانگیں لگا کر سیب توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو پا رہے۔ کتوں کا مستقل کوشش کرنا رنگ لے آیا اور وہ آخرکارسیب توڑ کرکھانے میں کامیاب ہو ہی گئے۔
کتوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعی پوری محنت سے کی جانے والی کوشش میں فتح ہی حاصل ہوتی ہے۔
اس سے قبل بھی ایک ہاتھی کی درخت سے آم تورنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ہاتھی آم کے درخت پر پاؤں رکھ کر تھوڑا چڑھتا ہے اور پھر اپنی سونڈ کی مدد سے درخت پر لگے آم کو توڑنے کی کوشش کرنے لگتا ہے۔
تاہم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آخر کار ہاتھی کچھ دیر کی محنت کے بعد آم توڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
واضح رہے ہاتھی کی اس طرح کھانے پینے کی وائرل ہونے والی ویڈیو سے یہ بات تو ثابت ہو ہی گئی کہ جانوربھی کھانے پینے کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔