ترکیہ،شام میں زلزلہ،دردناک مناظر،ویڈیوز،تصاویر وائرل

Feb 07, 2023 | 14:28:PM
کیپشن: زلزلے سے پہلے بے چین پرندوں کی ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کہتے ہیں کہ زلزلہ سے پہلے پرندوں کو پتا چل جاتا ہے کہ زلزلہ آنیوالا ہے،ایسی صورتحال کا ترکیہ میں بھی مشاہدہ کیا گیا ۔سوشل میڈیا پر متعدد دردناک مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں ۔

ترکیہ (Turkey) میں 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے (Earthquake)کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 3700 سے زائد عمارتیں گرنے سے متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کے لیےریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی دردناک اور دل دہلادینے والی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جن میں کہیں عمارتوں کو زمین بوس ہوتے تو کہیں ملبے میں پھنسے افراد کو مدد کیلئے پکارتے دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم اب سوشل میڈیا پر ترکیہ میں زلزلے سے قبل کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں آسمان پر علی الصبح   پرندوں کو بے چین سی کیفیت میں ادھر سے ادھر  پھڑپھڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں:ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 4300 ہوگئی
پرندوں کے غیر معمولی رویے کے حوالے سے شیئر کی جانے والی وائرل ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے یہ ویڈیو پیر کے روز آنے  والے زلزلے  سے پہلے کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کا ہاتھ ہے اور وہ پوری کی پوری ملبے کے نیچے دبی ہے ،اس کا کتا ملبے پر اداس بیٹھا ہے۔

ایک اور پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بہن بھائی ملبے تلے دبے ہیں اور ان کی آنکھیں کھلی ہیں ۔ایک بچہ ملبے پر بیٹھا رورہا ہے۔

اسی طرح ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب زلزلہ آتا ہے تو ایک دم افراتفری پھیل جاتی ہے،تمام چیزیں ِShake ہوجاتی ہیں ۔