خودپر ہونے والی تنقیدپرہاظم بنگوار کامؤقف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اپنے اسٹائل، فیشن اور گلوکاری سے سوشل میڈیاپر مقبول کراچی میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کہتے ہیں کہ انہیں ضد ہوگئی ہے، پاکستان میں رہیں گے، پاکستان سے پیار ہے ، یہیں رہ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ خاندان والے کہتے ہیں باہر جاؤ مزے کرو لیکن وہ سمجھتے ہیں پاکستان کو ان کی زیادہ ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور کے بعد کراچی کا سرکاری پاوا بھی منظر عام پر آگیا،فیشن ایسا کہ تکتے ہی رہ جائیں
ہاظم نے مزید کہا کہ سوشل میڈیاپروفائل ان کی ذاتی زندگی ہے، وہ نہ ٹرانس جینڈر ہیں نہ عورت ، وہ مرد ہیں ، کوئی انہیں تحقیر میں عورت پکارے تو وہ ماؤں بہنوں کیلئے اسے توہین سمجھتے ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی نارتھ ناظم آباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے بعد ٹاک آف دی ٹاؤن ہیں، عوامی دلچسپی کے پیش نظر نجی نیوز چینل نے ان سے بات کی تو پتا چلا کہ انہوں نے ابتدائی تعلیم امریکا سے حاصل کی، پھر لندن پہنچے اور فیشن مارکیٹنگ میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد وہیں سے ایل ایل بی بھی کیا، یہی نہیں بلکہ اس دوران دنیا کے مشہور گلوکاروں کیلئے گیت بھی لکھے اور خود بھی گلوکاری کی۔
View this post on Instagram
ہاظم بنگوار کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیملی کے منع کرنے کے باوجود کمیشن کا امتحان دیا اور اب عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
These children deserve a chance at education instead of cleaning cars at this age. I am happy to announce that they will be getting enrolled into school next week, while their parents will be paid for the labour these minors were asked to provide. #hazimbangwar #northnazamabad pic.twitter.com/abmvoKDnqV
— Hazim Bangwar (@HazimBangwar) February 6, 2023
ہاظم بنگوار نے خود سے متعلق پھیلائی جانے والی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ وہ شاہراہ نور جہاں کی استرکاری کا جائزہ لینے پہنچے تو شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیز بنوائیں اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
View this post on Instagram
ہاظم بنگوار کے مطابق ان کی کوشش ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔