عمران خان کیخلاف مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات میں ظاہر نہ کرنے کا کیس: لارجر بینچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مبینہ بیٹی ٹیریان کو اپنے کاغذات میں ظاہر نہ کرنے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ کا حصہ ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی۔ بنچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔