’جیل نہیں جاؤں گا‘ زمان پارک مرکز نگاہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اظہر تھراج)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جب سے لاہور آئے ہیں تب سے ’زمان پارک‘ سیاسی گہما گہمی کا مرکز بنا ہوا ہے،سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں تو یہاں پی ٹی آئی کارکنوں کی تعداد کم رہی لیکن سیکیورٹی اہلکار زیادہ دکھائی دیتے تھے،جب سے نگران حکومت آئی ہے تب سے پی ٹی آئی کارکن زمان پارک میں کیمپ لگا کر بیٹھ گئے ہیں ۔پیر کی رات سے زمان پارک میں زیادہ گہما گہمی ہے،ایک میلے کا سما ں ہے۔اس گہما گہمی کی وجہ کیا ہے؟
Zaman Park 8th Day! pic.twitter.com/Cm3KQP8ISJ
— Muniba Beyg (@MunibaBeyg) January 31, 2023
ہفتہ 4 فروری کو عمران خان نے ایک خطاب میں’جیل بھرو تحریک‘کا اعلان کیا تھا ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے مجھے جیل میں ڈالنے کا پلان بنایا ہوا ہے، ا ن کا مقصد اپوزیشن کو سائیڈ لائن کرنا ہے تاکہ ٹیم کا 12واں کھلاڑی لندن سے آئے۔
ان کے الزام میں کتنی حقیقت ہے اس کا تو پتہ نہیں چل سکا لیکن مریم نواز نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں یہ ضرور کہا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز زمان پارک سے کریں ،ہم انتظار کررہے ہیں،اسی طرح مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’عمران خان کو جیل بھرو نہیں ڈوب مرو تحریک کا اعلان کرنا چاہیے ‘‘۔
زمان پارک کے باہر لگے میلے سے لگتا ہے کہ عمران خان نے ن لیگ کے رہنماؤں کی باتوں کو دل پر لے لیا ہے اور اپنے کارکنوں کو حفاظتی باڑ کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اطلاعات ہیں کہ زمان پارک میں اس وقت بچے اور خواتین کیمپ لگا کر بیٹھے ہیں،ایسے ہی جیسے 2014 میں پی ٹی آئی اور علامہ طاہر القادری کی پی اے ٹی نے بچوں اور خواتین کا استعمال کیا تھا ۔
ON DUTY AT ZAMAN PARK pic.twitter.com/J2G7pMy926
— Nadia Khattak pti (@Nadiakattakpti) February 7, 2023
پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آئی کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھرمیں گرفتاریاں دینے کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا ہے، ملک بھر میں ریجنل اور ضلعی تنظیموں کو اہداف سونپ دیے گئے ہیں ، گرفتاریاں دینے والے کارکنان کی فہرستیں تیار کی جائیں گی ، ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکنان عمران خان کو گرفتاری پیش کریں گے ۔
جیل بھرو تحریک کو 3مرحلوں میں آگے بڑھایا جائے گا، پہلے مرحلے میں مرکزی قائدین و اراکین پارلیمان گرفتاریاں پیش کریں گے، دوسرے مرحلے میں ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 500 کارکنان جیل جانے کیلئے خود کو پیش کریں گے، تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کے ووٹرز گرفتاریاں دیں گے-
چینل 24 نیوز کے رپورٹر کے مطابق گرفتاریاں پیش کرنے کے حوالے سے حتمی پلان کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا جاسکا ۔
عمران خان کا جیل بھرو تحریک کے اعلان کا معاملہ
— 24 News HD (@24NewsHD) February 7, 2023
چئیرمین تحریک انصاف نے آئینی ماہرین کی رائے طلب کر لی pic.twitter.com/Wt1gYb4Mw3
اس وقت سوشل میڈیا پر ’Zaman Park‘ ٹرینڈ بنا ہوا ،پی ٹی آئی کے کارکن ’عمران خان کو ریڈ لائن‘قرار دیتے ہوئے اپنی جدو جہد کو جہاد کا نام دے رہے ہیں۔
I am thankful and salute all Imran khan lovers who gathered in no time at Zaman park and spent first night as Jihad to free their country from clutches of repression and slavery #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائنن pic.twitter.com/A5iIod3NRc
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) January 26, 2023
عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر کیمپوں میں کھانے پینے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ،باقاعدہ تندور بھی لگائے گئے ہیں ۔پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کیمپ لگائے کارکنوں کا لہو گرماتے ہوئے نظر آئے۔
زمان پارک ڈنر تیار ہورہا ،، ????
— Farid Malik (@StaunchInsafi) February 6, 2023
#zamanpark pic.twitter.com/x04cehwOac
سوال یہ ہے کہ اگر پورے ملک سے چار لاکھ کارکنوں نے گرفتاریاں دینی ہیں تو صرف زمان پارک میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکن مورچہ بند کیوں ہیں؟ کیا چند سو افراد کی گرفتاری دے کر جیل بھرو تحریک کو کامیاب کرنے کا اعلان کردیا جائے گا یا اس کا مقصد کوئی اور ہے؟
ضرور پڑھیں :شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد
یاد رہے کہ پاکستان میں ایک فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی ‘ہٹ ہوئی تھی ،اس کے بعد ایک اور فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی اور بہت پسندکی گئی ، پاکستان میں سیاسی صورتحال کو پیش نظر رکھیں تو یہ بھی فلمی دنیا ہی نظر آتی ہے،پہلے ’حکومت سے نہیں جائوں گا‘ریلیز ہوئی،یہ نعرہ پٹ گیا تو کہا گیا ’لاہور نہیں جاؤں گا‘جب لاہور میں آئے تو کہا ’بنی گالہ نہیں جاؤں گا‘اب جیل بھرو تحریک کا نعرہ سامنے آیا ہے،حقیقت میں یہ دوسری فلم کا سیکوئیل لگتا ہے جس کا نام ہوگا ’جیل نہیں جاؤں گا‘۔