جنت مرزا اور عمر بٹ کی علیحدگی،ٹک ٹاکر کین ڈول نے آڑے ہاتھوں لے لیا

Feb 07, 2023 | 16:34:PM

(ویب ڈیسک) عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول نے ٹک ٹاکر جوڑی عمر بٹ اور  جنت مرزا کی علیحدگی کی خبر پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہوں نے ہماری شوبز انڈسٹری میں منگنیاں اور شادیاں ٹوٹنے کے بعد فیملی کی پرائویسی کا خیال رکھنے سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے رجحان پر دلچسپ انداز میں تنقید کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج کل ان لوگوں نے اپنے سابقہ پارٹنرز کو لے کر ایک نیا ڈرامہ پکڑا ہوا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی ان لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے سابقہ پارٹنرز ان کے بغیر اپنی زندگی بہت اچھی گزار رہے ہیں تو رات کو اچانک سوشل میڈیا پر خود ہی ایک پوسٹ میں بتاتے ہیں کہ ہماری علیحدگی ہوگئی ہے اور ساتھ میں یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ ہماری پرائویسی کا خیال رکھیں۔

کین ڈول کا کہنا ہے کہ جب آپ خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں تو پرائویسی کیسی جب آپ کو یہ بات اچھی طرح پتا ہے کہ آپ کی پوسٹ کے اسکرین شاٹ لیے جائیں گے اور میڈیا پر ایک خبر بنائی جائے گی۔

 کین ڈول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تھوڑا سا تمیز کے دائرے میں آپ کو خود رہنا چاہیئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کریں اپنے سابقہ پارٹنرز کی عزت کریں کیونکہ یقیناَ آپ نے ان کے ساتھ کچھ اچھا وقت بھی گزارا ہے۔

واضح رہے کچھ دنوں پہلے ٹک ٹاکر جوڑی عمر بٹ اور جنت مرزا نے اپنی راہیں جدا کرنے کے بارے میں اپنی انسٹا اسٹوریز شیئر کی تھیں۔

اس لیے سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ کین ڈول نے اپنی اس ویڈیو میں اس مشہور ٹک ٹاک جوڑی پر تنقید کی ہے۔

مزیدخبریں