گنٹھیا کے درد سے نجات کیلئے مفید 5 جڑی بوٹیاں

Feb 07, 2023 | 17:11:PM
فائل فوٹو
کیپشن: گنٹھیا کے درد سے نجات کیلئے مفید 5 جڑی بوٹیاں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )موسمِ سرما میں گنٹھیاکے مریضوں کو جوڑوں میں بے پناہ درد اور تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کرنے والی گنٹھیا ایک دائمی بیماری ہے جوکہ جوڑوں میں سوزش، سوجن یا اکڑن کا باعث ہوتی ہے۔

گنٹھیاکے مریض اکثر جوڑوں کے درد کو کم کرنے کے لیے مختلف قسم کی دوائیوں کا استعمال کرتے ہیں جن کے انسان کی صحت پر منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں اس لیے آج یہاں کچھ ایسی جڑی بوٹیوں کے بارے میں بتائیں گے جوکہ گنٹھیاکے مریضوں کے لیے جُڑوں میں درد کو کم کرنے اور اس بیماری کو سنبھالنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔ 

ایک بھارتی ماہر غذائیت لونیت بترا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہوں نے اس ویڈیو میں 5 ایسی جڑی بوٹیوں کے بارے میں بتایا ہے جوکہ جوڑوں کے درد سے نجات دلا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کے سنگیت اور ہلدی کی ویڈیوز منظرعام پر آگئیں

View this post on Instagram

A post shared by Lovneet Batra (@lovneetb)

ان 5 جڑی بوٹیوں میں ایلو ویرا، ہلدی، جنگلی پودینا(تھائیم)،ادرک اور لہسن شامل ہیں۔

ایلو ویرا

اینتھراکوئنز سے بھری ہوئی یہ جیل گُٹھیا سے نجات میں مدد کرتی ہے کیونکہ اس میں سوزش کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

جنگلی پودینا(تھائیم)

اس میں سوزش اور بیکٹیریا جیسے جراثیموں کو ختم کرنے کی خصوصیات ہیں۔ 

ہلدی

اس کا بنیادی جزو کرکیومین(curcumin) سوزش کو دور کرنے کی خصوصیات سے بھرپور ہے۔

ادرک

ادرک میں سوزش کو ختم کرنے کی خصوصیات ہونے کے ساتھ ساتھ ایسے مالیکیولز جوکہ جسم میں سوزش اور اور پروسٹاگلاینڈنز جوکہ جسم میں درد کا باعث بنتے ہیں، ان کو دبانے کے لیے لیوکوٹریئنز موجود ہوتے ہیں۔

لہسن

اس  میں ڈئیلئل ڈائی سلفائیڈ ہوتا ہےجوکہ سوزش والی سائٹوکائنز کے اثرات  کو کم کرتا ہے