سونے کی قیمت میں بڑی کمی،چاندی کا بھی ریٹ کم ہو گیا

Feb 07, 2023 | 17:45:PM

(24نیوز)اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا ریٹ کم  ہونے پر سونے مزید سستا ہو گیا۔ 
ایک تولہ سونا 4300 روپے سستا ہوگیا،ایک تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ روپے پر آگئی،10گرام سونا 3686 روپے کمی سے 1 لاکھ 71 ہزار 468 روپے کا ہوگیا۔ 
ایک تولہ چاندی 20 روپے کمی سے 2230 روپے پر آگئی،عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر کمی سے 1869 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پارک میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس، چشم دید گواہ بھی سامنے آگیا

دوسری جانب  انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری ،انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا ، کاروبار ی ہفتہ کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 275.30 روپے سے کم ہوکر 275 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

 پیر کے روز  جب کاروبار شروع ہوا تو  ڈالر 276 روپے 58 روپے سے گرکر 271 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 روپے 58 پیسے سستا ہوا ،آہستہ آہستہ یہ خلا کم ہوتا گیا اور ڈالر کی قیمت 275 روپے ہوگئی،ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

  گزشتہ ہفتہ کے آخری روز  انٹربینک میں ڈالر6 روپے 64 پیسے مہنگا ہوگیا تھا ،انٹربینک میں ڈالر 276 روپے سے زائد مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر  امریکی ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوا ، کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر 283 روپے کی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا ۔

مزیدخبریں