’’پرویز مشرف ‘‘سوشل میڈیا پر ٹرینڈبن گیا ، صارفین کا ملے جلے ردعمل کا اظہار

Feb 07, 2023 | 18:19:PM
’’پرویز مشرف ‘‘سوشل میڈیا پر ٹرینڈبن گیا ، صارفین کا ملے جلے ردعمل کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف وفات کے بعد سوشل  میڈیا پر ٹرینڈ بن گئے ہیں ، صارفین ان کیلئے ملے جلے ردعمل کا اظہار کر  رہے ہیں ، کچھ ان کیلئے اظہار محبت تو کوئی ان کی آئین شکنی کا تذکرہ کر رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ پرٹویٹڑ پر  سابق صدر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ وفات کے بعد  ان کے چاہنے والے ان کیلئے دعائیہ جملے اور ان کی وطن کیلئے محبت اور بہادری کا تذکرہ کر رہے ہیں ، ان پر واری واری جانے والوں میں سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم جاوید میاندادبھی ہیں  جنہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے سابق صدر اور ڈکٹیٹر جنرل (ر) پرویز مشرف کے بارے میں لکھا کہ ’’ملک کی مٹی گواہی دے  گی کہ صابق صدر پرویز مشرف نہ غدار تھے نہ ظالم، انہوں نے جو کچھ کیا ملکی دفاع اور مفاد کے لیے کیا،  ورنہ وہ اور ان کے بچے دوسروں کی طرح عیش و عشرت سے بھرپور زندگی گزار رہے ہوتے‘‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ تمام حکمرانوں میں خامیاں ہوتی ہیں ، لیکن ان کے دور حکومت میں عام لوگوں کی زندگی کے حالات کیسے ہیں  یہ اہم ہے ، صارف نے معاشی اعشاریئوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1999سے 2008تک سابق صدر نے نے معیشت کو پھلنے پھولنے  دیا، فی کس آمدنی526 ڈالر سے بڑھ کر 925ڈالر  تک پہنچی ، تمام چیز یں  ہر ایک کی پہنچ میں تھیں ، صارف نے جنرل مشرف کے دور حکومت میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا چارٹ بھی ساتھ میں شیئر کیا جن پر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ  ڈالر کی قدر 60 روپے پاکستانی روپے ، آٹا 13 روپے ، چینی 21 روپے، پیٹرول 36 روپے فی لیٹر تھا۔ 

دوسری طرف ان کے ناقد ان کے دور اقتدار اور ان کی پالیسیوں پر برملا تنقید بھی کر رہے ہیں ، پاکستان آرمی کے سابق میجر عارل راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک آمر کی موت، جو اپنے ہاتھوں اقتدار سے باہر ہونے پر مجبور ہوئے، یہ اپنی حکمرانی کے لئے مصنوعی سیاسی جواز تلاش کرنے والوں کے لئے ایک پیغام ہے۔

 عادل راجہ کی ٹویٹ پر  ایک صارف نے انہیں کہا کہ ’’آپ کو شرم آنی چاہیے آپ ان کے دور  اقتدار میں فوج میں ہی تھے اگر اتنی ہی حیا تھی تو اس وقت استعفیٰ دے دیتے ‘‘، جس پر میجر (ر)عادل راجہ نے صارف کو جواب دیا کہ میں نے اپنے کور کمانڈر سے ان کے خلاف بات کی تھی اور ہم نے ہی انہیں زبردستی باہر نکالا ، ہڈیوں کو تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں، جہاں کوئی نہیں ہے‘‘۔

ایک اور صارف معظم بیگ نے ٹویٹر پر لکھا کہ’’ وہ شخص جس نے مجھے 2002 میں میرے بچوں کے سامنے پاکستان سے اغوا کیا اور سی آئی اے کے انعامی رقم پر فخر کیا تھا، پرویز مشرف نے 100 مسلمانوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا، جنہیں گوانتانامو اور خفیہ جگہوں پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پرویز مشرف کو لامتناہی انصاف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔