بھارت نے 17 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت سے 17 پاکستانی قیدی رہا، واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیئے گئے،رہا ہونے والے قیدیوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق رہائی پانے والوں میں 13 ماہی گیر اور 4 دیگر افراد شامل ہیں،رہا ہونے والوں میں عامر، محمد اسلم، سجاد علی، ماجد خان اور عمر ،عبدالسلام، شبیر احمد، محمد رفیق، میر، لالو، مقبول شاہ،جمن، عثمان، عالم، اللہ وسایا، ساون اور متھن بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔
رہائی پانے والے ماہی گیروں کا تعلق کراچی اور سندھ سے ہے، سمندری حدود کی خلاف ورزی پر ماہی گیروں کو بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا،دیگر 4 افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے رہائی پانے والوں کو انکے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔