ترکیہ میں زلزلہ ، متاثرین کی امداد کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ریلیف اکاونٹ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر "وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرینِ زلزلہ ترکیہ" کے لئے اکاؤنٹ قائم کر دیاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ ’’جی۔ 12166‘‘ قائم کیا گیا ہے ، فنڈ کےقیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ، وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئےفنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کیا تھا ۔