ترکیہ میں زلزلہ ، متاثرین کی امداد کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ریلیف اکاونٹ قائم کر دیا

Feb 07, 2023 | 18:53:PM

(24نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر "وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرینِ زلزلہ ترکیہ" کے لئے اکاؤنٹ قائم کر دیاگیا  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ ’’جی۔ 12166‘‘ قائم کیا گیا ہے ،  فنڈ کےقیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا  ہے ۔

آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا  ہے ، وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئےفنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ 

مزیدخبریں