پنجاب میں انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس کل دوبارہ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب شریک ہونگے۔
الیکشن کمیشن کا لاء ونگ انتخابات سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دیگا، آئی جی پنجاب سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ، چیف سیکریٹری پنجاب انتظامی امور پر بریفنگ دیں گے۔