پی ایس ایل پھر سے بازی لے گیا ، قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز ) پاکستان سپر لیگ ایک بار پھر سے دنیا بھر کی لیگز میں بازی لے گیا ہے، قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کا آغاز 13فروری سے ہونے جا رہا ہے ،جس کیلئے کمینٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے، پینل کے اعلان کے بعد سے ہی سوشل میڈیا صارفین پاکستان سپر لیگ کے گن گانے شروع ہو گئے ہیں ، ہر کوئی اپنے اپنے پسندیدہ کمینٹیٹر کی تعریف کر رہا ہے ، پینل میں ملکی و غیر ملکی 17 کرکٹ ماہرین کو شامل کیا گیا ہے ۔
Impressive lineup of commentators for PSL 2023. pic.twitter.com/lr6s5TDcIV
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) February 7, 2023
لیکن کمینٹری پینل میں سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں 5خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے اور اس سے بھی خاص بات یہ ہے کہ ان 5 خواتین میں سے 4خواتین پاکستانی ہیں ، جس پر کرکٹ شائقین اور حقوق نسواں کے علمبردار کافی خوش ہو رہے ہیں اور اس بات کی تعریف کر رہے ہیں، پی ایس ایل میں خواتین کی نمائندگی کو جگہ دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں خواتین کے بھی نمائشی میچ رکھے گئے ہیں ، جو کہ 8، 10 اور 11مارچ کو راولپندی میں کھیلے جائیںگے ۔
HBL PSL 8 schedule announced
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 20, 2023
Read more: https://t.co/RIPchIAsFk#HBLPSL8 pic.twitter.com/k3xYhYkzM5