الیکشن 2024ء، انتخابی مہم کا وقت ختم، اشتہارات اور میڈیا تشہیر پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) 12 بجتے ہی ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوگیا، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
8 فروری کو ہونے والے الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوتے ہی الیکشن مہم کیلئے اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر بھی پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ 8 فروری بروز جمعرات کو صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کیلئے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری 2024ء کے انتخابات کیلئے چھپوائے گئے لگ بھگ 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ہے۔