8فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا ، سی ٹی او
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرارخان)سٹی ٹریفک آفیسر(سی ٹی او )لاہور عمارہ اطہر نے 8فروری تک شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ووٹ کاسٹ کرنے والوں کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئےکہا ہے کہ 8فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا،شہری صبح 7بجے سے رات 11 بجے تک شناختی کارڈ متعلقہ ٹریفک سیکٹر سے موصول کرسکتے ہیں۔
عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ چالان کی صورت میں شہری بطور ضمانت رجسٹریشن بک اور لائسنس جمع کروا سکتے ہیں، ڈیجیٹل چلاننگ سسٹم سے شہری فوری موقع پر چالان جمع کروا کر کاغذات واپسی حاصل کرسکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی، 10 روز تک چالان جمع نہ کروانے پر کاغذات متلعقہ ضلع کچہری جمع کروا دئیے جاتے ہیں۔