(اویس کیانی) نگران وفاقی کابینہ نے گندم کی درآمد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےسرکاری سطح پرگندم کی درآمد روکنے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے یکم فروری کے فیصلے کی منظوری دی، ای سی سی نےسرکاری سطح پر گندم کی درآمد روکنے کافیصلہ کیا تھا، ملک میں گندم کےذخائرتسلی بخش ہیں، ملک میں گندم کےوافرذخائر موجود ہے، مزیددرآمد نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 33 نوشہرہ 1 میں کانٹے دار مقابلہ متوقع، کیا پرویز خٹک پی ٹی آئی امیدوار کو مات دے پائیں گے؟
حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کےذریعےگندم درآمد کی ضرورت نہیں، ٹی سی پی نےحال ہی میں ایک لاکھ10ہزارٹن گندم درآمد کا ٹینڈرجاری کیا تھا۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال گندم کاپیداواری ہدف 32.1 ملین ٹن حاصل کر لیا جائےگا، گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔