مدھیہ پردیش کی فیکٹری میں دھماکا، 12افرد ہلاک،174زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ہردا کے علاقے بیرا گڑھ میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں2 1افراد ہلاک جبکہ 174 سے زائد زخمی ہوگئے.
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں قائم غیر قانونی پٹاخوں کی فیکٹری میں منگل کی صبح دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری اور اطراف میں قائم 100 سے زائد مکانات متاثر ہوئے۔
Massive fire after explosion at firecracker factory in the Harda of Madhya Pradesh, India ???????? (06.02.2024)
— ????????ı????????ı (@soneerbozkurt) February 6, 2024
Atleast 5 people killed and more than 25 injured #Breaking pic.twitter.com/WQrx4seUBE
حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 60 مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ تین درجن سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔ فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد وقفے وقفے سے مسلسل دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں جس پر حکام نے اطراف سے 100 سے زائد مکانات کو خالی کرالیا ہے۔
At least 11 people have been killed and dozens sustained injuries in a massive explosion at an illegal firecracker factory at Harda, Madhya Pradesh, India ????????
— Disaster Tracker (@DisasterTrackHQ) February 6, 2024
| 6 February 2024 |#explosion #India #firecrackerfactory#Bairagarh #Harda pic.twitter.com/G9V9RsVYmh
میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیاں بھی نذر آتش ہوگئیں۔
مزید پڑھیں: نگران وفاقی کابینہ کا گندم کی درآمد بند کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو امدادی کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ اطراف میں لگی آگ بجھانے کیلیے فائر برییگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اطراف کے گھروں سے 170 سے زائد شہریوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 140 زخمی تھے۔ حکام نے صورت حال کے پیش نظر اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔