وزیراعلیٰ کا سمز لیب ڈائیگناسٹک سنٹر کو 10 روز میں مکمل کرنے کا حکم 

Feb 07, 2024 | 10:20:AM

(علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے جیل روڈ کے سمز لیب ڈائیگناسٹک سنٹر منصوبے اور زیر تعمیر پولیس خدمت مرکز شادمان کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے سمز لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر منصوبے کو 10 روز میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ سمز لیب کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کیلئے کمشنر لاہور کو ٹاسک دے دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سمز لیب وڈائیگناسٹک سنٹر کی پارکنگ کیلئے جگہ مخصوص کرنے کی ہدایات جاری کریں۔

مزید پڑھیں:    الیکشن میں پیپلزپارٹی ملک کی بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی:مراد علی شاہ

محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز شادمان کے زیر تکمیل منصوبے کا بھی  جائزہ لیا۔ خدمت مرکز شادمان کیلئے پارکنگ، ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے کشادہ جگہ رکھنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب، سی سی پی او، کمشنر، چیف انجینئر ایل ڈی اے و دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں