نواز شریف سزا یافتہ ہو کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں:خورشید شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف 2014 کے دھرنے کے دوران اقتدار اور ملک چھوڑنے کیلئے تیار تھے۔
اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کہا مجھے صرف آصف علی زرداری ہی بچا سکتا ہے ،آصف علی زرداری نے ہی 2014 میں نواز شریف کی حکومت بچائی، نواز شریف نے کہا تھا میں اور میرا خاندان آصف زرداری کا احسان کبھی نہیں بھول سکتے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف اتنے بھی بیمار نہیں تھے، بس بیماری کے بہانے ملک سے بھاگنا تھا، نواز شریف سزا یافتہ ہو کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، نواز شریف ڈیل کر کے لاڈلا بن کر وطن واپس آتے ہیں تو قانون بے بسی کی تصویر بن جاتا ہے۔