چلی کے سابق صدرہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے جب کہ لاطینی امریکا کے رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 74 سالہ سیبسٹین پنیرا اور تین دیگر افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر جنوبی چلی کی جھیل میں جا گرا۔ریسکیو حکام کے جائے وقوع پر پہنچنے کے فوری بعد سابق صدر کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ باقی تین مسافر زندہ بچ گئے۔
Chilean ex-President Sebastian Pinera died in a helicopter crash, sending the country he led for two terms into mourning and prompting an outpouring of condolences from leaders across Latin America https://t.co/LBeAC0fdxk pic.twitter.com/C3P0MkXGwK
— Reuters (@Reuters) February 7, 2024
دو ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ سابق صدر خود ہی پائلٹ تھے، حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ہیلی کاپٹر کہاں جا رہا تھا۔
ضرور پڑھیں:انتخابی مہم ختم،پولنگ میں ایک دن باقی، عملے کو سامان کی ترسیل شروع
سبسٹین پنیرا اکثر گرمیاں چلی کے جنوب میں واقع خوبصورت جھیلوں کے قریب گزارتے تھے اور اکثر اپنا ہیلی کاپٹر خود اڑاتے تھے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق صدر کی لاش لاگو رینکو قصبے کے قریب جھیل سے برآمد ہوئی۔
چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک بھر میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا جب کہ 2010 اور 2022 کے درمیان دو مرتبہ صدر رہنے والے رہنما کی جمعہ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔