(ویب ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں حلقہ پی کے 110 سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے امیدوار نصیر اللہ وزیر کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی نصیر اللہ وزیر گاڑی میں موجود نہیں تھے، گاڑی میں موجود 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا وزیراعظم؟سابق وزیر اعلیٰ نے اشارہ دیدیا ۔
یاد رہے کل ملک بھر میں عام انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ ہوگی ۔ملک میں17 ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز کوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔