(24نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔
کراچی میں نرسری، آئی آئی چند ریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، صدر اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے شہر زیارت میں ہلکی برفباری ریکار ڈ کی گئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب سورج کی کرنوں سے شہر لاہور میں سردی کی شدت میں کمی آنے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارش کے کوئی امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: حلقہ پی کے 110 :پی ٹی آئی پی کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکہ
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت15ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں آلودگی کی مجموعی شرح182ریکارڈ کی گئی جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور 5ویں نمبر پر آگیا ہے۔