سندھ کے 13 اضلاع میں تصادم کا خدشہ

Feb 07, 2024 | 12:40:PM
 سندھ کے 13 اضلاع میں تصادم کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر مواصلات کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے منٹس کے مطابق کراچی کے ساتوں اضلاع میں پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں تصادم کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع خیرپور اور سانگھڑ میں پیپلز پارٹی اور ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ضلع بینظیرآباد میں پیپلزپارٹی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم پاکستان، میرپورخاص میں پیپلزپارٹی ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے۔

ضلع عمرکورٹ میں پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے، ٹنڈوالہ یار میں پیپلزپارٹی اور جی ڈی اے میں لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ سندھ بھر میں 45 دن کے لیے اسلحہ لے کر چلنے پرپابندی ہے، انتہائی حساس 6 ہزار 525 مقامات پر کیمرے بھی نصب کیے جاچکے ہی۔