عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)الیکشن 2024کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں مکمل ہوگئی,پنجاب پولیس کے1لاکھ30ہزار سے زائد افسران واہلکار الیکشن سکیورٹی پر تعینات کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں آج ڈیوٹی پوائنٹس سنبھال لیں گی جبکہ پنجاب پولیس کے1لاکھ30ہزار سے زائد افسران واہلکار الیکشن سکیورٹی پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کیلئے32ہزارسےزائدسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہو گئی۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کےضابطہ اخلاق پر من و عن عمل در آمد یقینی بنایا جا رہا ہے،انتخابی ضابطہ اخلاق،دفعہ144کیخلاف ورزی پر کارروائیاں کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران عباس نےووٹرز کی رہنمائی کیلئے شاہ رخ خان کی مدد لے لی
انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ،لڑائی جھگڑے اور انتخابی عمل کو سبوتاژ پر بلا تفریق کارروائی ہوگی، اس کے علاوہ 5577انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری ،ڈولفن فورس سمیت دیگر ٹیمیں تعینات ہونگی۔