راجہ بشارت نے بھائی کی مبینہ گرفتاری کو اغواء قرار دے دیا

Feb 07, 2024 | 15:22:PM
راجہ بشارت نے بھائی کی مبینہ گرفتاری کو اغواء قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کو  راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی خبریں آئی تھیں جس پر راجہ بشارت نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بھائی کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  راجہ بشار ت نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے   کہا ہے کہ میرے بھائی راجہ ناصر کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار نہیں کیا، ان کو کل رات اسلام آباد سے اغواء کیا گیا،  اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی پولیس کو 9 مہینے بعد مرکزی ملزم یاد آیا؟ آج تک راجہ ناصر کسی بھی مقدمے میں ملوث نہیں ہیں، جب ایک شخص مقدمے میں ملوث ہی نہیں تو وعدہ معاف گواہ بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مخالفین کی جانب سے حلقہ #NA55 میں واضح شکست کے بعد حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، منفی پراپیگنڈاسے عوام کے ذہن کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا!

واضح رہے کہ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کو کل شام راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، 9مئی کو راجہ ناصر نے لوگوں کو نہ صرف ریاست کے خلاف ورغلایا بلکہ ملکی،املاک کو نقصان بھی پہنچایا ،9مئی کے واقعات میں ملوث افراد ریاست کے خلاف غداری کے مرتکب ہوئے،راجہ ناصر نے  اپنا جرم قبول کرلیا،راجہ ناصروعدہ معاف گواہ بننے کو تیار،راجہ ناصر 9مئی کے واقعات کے “ماسٹر مائنڈ” کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار،جس پر اب راجہ بشارت نے اپنا موقف دیتے ہوئے ایسی اطلاعات کو  پراپیگنڈہ قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :انتخابات کی گہما گہمی،رینجرز سندھ  کے صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات مکمل