(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ یقین ہے مجموعی ووٹرز کا یہ 44 فیصد حصہ نئی قیادت اور نئی سوچ کو ہی چنے گا۔
تفصیلات کے مطابق شیری رحمٰن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کل 18 سے 35 برس کے 5 کروڑ 70 لاکھ نوجوان ملک کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا 10 نکاتی الیکشن ایجنڈا تعلیم، روزگار اور مستقبل پر مشتمل ہے۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لیے ’یوتھ کارڈ‘ متعارف کروائیں گے، اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ہانگ کانگ نے پاکستانی انجینئرزکا اہم ریکارڈ توڑ دیا
اُنہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع پیدا کیےجائیں گے۔