(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کے دور ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں مقابلہ جاری ہے،نئے سے نئے سوشل میڈیا فارمز متعارف کرائے جارہے ہیں ۔ایکس کے مالک ایلون مسک کو تھریڈز کے بعد ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’بلیو اسکائی‘ تیار کرلیا ہے جو اب ایکس کو ٹکر دے گا۔یہ پلیٹ فارم ایکس کے متبادل کے طور پر سامنے آنے والے اس پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔لگ بھگ ایک سال سے بلیو اسکائی کی رکنیت کا انحصار انوائیٹ پر تھا مگر اب اسے ہر فرد کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
عام افراد کے لیے دستیابی سے قبل ہی 30 لاکھ افراد اس پلیٹ فارم کے رکن بن چکے تھے اور اب اس تعداد میں نمایاں اضافے کی توقع ہے۔بلیو اسکائی دیکھنے اور فیچرز کے لحاظ سے کافی حد تک ایکس جیسا پلیٹ فارم ہے مگر اندرونی طور پر مختلف ہے۔بلیو اسکائی ڈی سینٹرلائز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو اے ٹی پی پروٹوکول فار سوشل نیٹ ورکنگ پر مبنی ہے۔
بلیو اسکائی کی چیف ایگزیکٹو Jay Graber نے بتایا ہے کہ آپ کو کسی ایک ادارے کی تبدیلیوں کا انتظار نہیں کرنا ہوگا بلکہ ہم نے بلیو اسکائی کو ایسے تیار کیا ہے کہ ہر فرد ہی اسے اپنی مرضی کے مطابق بدل سکتا ہے۔یہ پلیٹ فارم صارف کو زیادہ اختیار فراہم کرتا ہے۔
خیال رہے کہ جیک ڈورسی اس نئے پلیٹ فارم پر کافی عرصے سے کام کر رہے تھے اور ایکس کے برعکس اس نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں صارفین کا ڈیٹا خود مختار سرورز میں محفوظ کیا جاتا ہے، یعنی اس تک رسائی ممکن نہیں۔
جیک ڈوسی ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ انہیں ٹوئٹر کو کمرشلائز کرنے پر پچھتاوا ہے اور انہیں موقع ملا تو وہ ایک اوپن سورس پراجیکٹ پر کام کرنا پسند کریں گے۔