انتخابات 2024:خواتین ووٹرز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک میں کل ہونے والے انتخابات میں تقریباً چھ کروڑ کے لگ بھگ خواتین حق رائے دہی استعمال کریں گی۔
گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس مرتبہ خواتین ووٹرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،تقریباً چھ کروڑ کے لگ بھگ خواتین حق رائےدہی استعمال کریں گی۔
اس حوالے سے فری اینڈفیئرالیکشن نیٹ ورک نےبھی ایک رپورٹ مرتب کی ہے، رپورٹ کے مطابق خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 2018 میں ووٹرز کا صنفی فرق 11.8 فیصد تھا جو اب 7.7 فیصد ہوگیا ہے، 2018 کے بعد خواتین رجسٹریشن مردوں سے بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب ووٹرز کی طرح خواتین اُمیدوار بھی انتخابی دنگل میں بڑھ چڑھ کرحصہ لےرہی ہیں، فافن کے مطابق اس الیکشن میں ایک سو گیارہ سیاسی جماعتوں کی دو سو پچھترخواتین امیدوار میدان میں ہیں ، جو قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر نامزد مجموعی اُمیدواروں کا صرف چاراعشاریہ چھ فیصد بنتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اگلا وزیراعظم کون ؟متوقع وزیراعظم کی عمروں میں واضح فرق
تمام سیاسی جماعتوں میں سے تیس نے پانچ فیصد سے زائد خواتین اُمیدوار نامزد کی ہیں، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے چار اعشاریہ پانچ فیصد ، مسلم لیگ ن نےچار اعشاریہ آٹھ فیصد، ایم کیوایم پاکستان نے پانچ اعشاریہ سات فیصد خواتین کوٹکٹ جاری کیے ہیں۔
اسی طرح جماعت اسلامی نے تین اعشاریہ سات فیصد ،جے یو آئی ف نے چار اعشاریہ ایک اور اے این پی نے تقریباً چار فیصد خواتین اُمیدواروں ہیں۔