(ویب ڈیسک ) گلوکار اورپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے سابق رہنما ابرارالحق نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پربیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صبح (8 فروری کو )ہونے والے عام انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لے رہا، وقت پر اپنے کاغذات واپس نہیں لے سکا لہذا میں سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کر رہا ہوں۔
انہوں نےمزید کہا کہ یہ زیادہ ضروری تھا کہ ووٹ کی اہمیت کا پیغام لوگوں تک پہنچاؤں، اللہ تعالی پاکستان اور اہل پاکستان پر اپنی نظر کرم فرمائے۔
واضح رہے کہ ابرارالحق پہلے تحریک انصافکے اہم رہنما تھے تاہم 9 مئی 2023 میں ہونے والے واقعات کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پوسٹل بیلٹ پیپرز جمع کرانے کا وقت آج رات ختم ہوجائے گا